کراچی (24نیوزاُردو) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر پردیسیوں کی اپنےگھروں کو آسان واپسی کے لیے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائیگی۔
حکام کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 29 اپریل کو ڈھائی بجے سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری خصوصی ٹرین 30 اپریل کو پونے آٹھ بجے لاہور کے لیے جائے گی۔
Leave a Reply