حافظ آباد شہر میں تجاوزات کی بھرمار متعلقہ محکموں کی آنکھوں پر رشوت کی پٹی بندھی ہے، شہر کے تمام روڈوں پر تجاوزات کی وجہ سے روڈ چند فٹ رہ گے شہریوں کو چلنے میں شدید دشواری

  حافظ آباد (24 نیوز اردو) کے مختلف روڈوں پر تجاوزات کی بھرمار ہے شہر کی مارکیٹس اور روڈوں پر بے تحاشا رش ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا گوجرانوالہ روڈ سے فوارہ چوک، کچہری بازار،فیصل بازار،ونیکے روڈ،علی پور روڑ ،سرکلر روڈ، کسوکی روڈ مدھریانوالہ روڈ جلالپور روڈ چند فٹ رہ گے شہریوں کو چلنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے زرائع کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شہر ٹریفک کی روانی کے لیے تجاوزات ختم کروانا چاہتے ہیں جس کے عملی اقدامات کے لیے تجاوزات قائم کرنے والوں پر استغاثہ جات بھی دئیے گے جبکہ میونسپل کارپوریشن ملازمین مبینہ پیسے لیکر تجاوزات قائم کرواتے ہیں 

روزانہ، ماہانہ، منتھلی لیکر اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین تجاوزات ختم کروانے کو کوششوں کو ناکام بنانے میں مصروف،شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد،سی او میونسپل کارپوریشن حافظ آباد سے فوری نوٹس لینے تجاوزات قائم کروانے میں ملوث ملازمین کیخلاف انکوائری کرکے محکمہ سے فارغ کیا جائے اور روڈوں سے تجازوات ختم کروائیں جائیں.

Leave a Comment