پاکستان میں سال کا آخری سورج غروب ہو گیا، لوگوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا.

  کراچی (24 نیوز اردو) پاکستان میں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا، مختلف شہروں میں لوگوں نے سال کے آخری سورج کےغروب ہونے کے مناظر دیکھے اور انہيں اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

happy new year

کراچی میں سمندر کے ساحل  پر ڈوبتے سورج کو بہت سے لوگوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور نئے سال کے لیے اچھی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور دعائے کی۔

کہیں خوشیاں اور کہیں غم دے کر سال 2021 رخصت ہونے کو ہے۔ سال کے آخری لمحات ہیں۔

سال کے آخری چند گھنٹوں میں، ملک بھر میں شہری نئے سال کے استقبال کے لیے تیار ہیں،  کراچی کے ساحل سمندر پر منچلے جمع ہونے کو بے تاب ہیں، فن کاروں نے بھی نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

Leave a Comment