کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

 اسلام آباد (24 نیوز اردو) این سی اوسی نے کورونا وائرس کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے 7 دنوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا،تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ میڈیا  کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔

کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کے دوران  کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں بارہ سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں جائے گی۔

12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جانے کا حکم ۔ دوسری جانب آج جمعہ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار343 کورونا ٹیسٹ کئے  ،جن میں سے 7 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 12.93 فیصد ہو گئی۔

مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسی طرح کورونا کے خطرناک پھیلا و کے پیش نظر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی  ہے، پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے آج  ہوگیا ہے، محکمہ داخلہ نے انڈور ڈائننگ پرپابندی کیلئے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈور تقریبات پر بھی پندرہ فروری تک پابندی عائد کی گئی تاہم آوٹ ڈور تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment