اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف

 ایک سال میں بڑی پائپ لائنز سے 2 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ کی گیس چوری کا انکشاف ہو ا ہے۔ دستاویز کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم سے 1ارب69 کروڑ 20 لاکھ روپےکی گیس چوری کی گئی جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم سے 64 کروڑ 19 لاکھ روپےکی گیس چوری ہوئی۔ گیس چوری کےواقعات میں کمرشل سیکٹر سرفہرست ہے۔ گھریلو صارفین کی جانب سےگیس چوری کےسب سےزیادہ واقعات ہوئے ہیں۔ سوئی نادرن میں ڈومیسٹک صارفین کے گیس چوری کے1 لاکھ39 ہزار 589 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سوئی سدرن میں…

Read More

رواں سال کا آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

 اسلام آباد ( 24نیوزاُردو) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا۔  ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ گرہن کا آغاز پاکستان میں سہ پہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، اختتام 5 بج کر 56…

Read More

صبح کے وقت دل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

 عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگوں کو دل کا دورہ زیادہ تر صبح کے وقت پڑتا ہے لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے اس کا جواب بھارتی ڈاکٹر نے دے دیا ہے۔ صحت ( 24نیوزاُردو) بھارتی  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین (فورٹیز ہارٹ اینڈ ویسکیولر انسٹیٹیوٹ) فورٹیز میموریل ریسرچ سنٹر گڑگاﺅں ڈاکٹر ٹی ایس کلیر نے کہا ہے کہ اس کی وجہ جسم میں ہارمونز کا اخراج ہے۔ ڈاکٹر ٹی ایس کلیر نے بتایا کہ علی الصبح (4 بجے کے لگ بھگ) ہمارے جسم میں ’سائٹوکینین‘ نامی ہارمون پیدا…

Read More

مرد گنج پن سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

  صحت ( 24نیوزاُردو ) بال  کسی بھی انسان کی شخصیت کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، روکھے اور بے جان بال پوری شخصیت کا تاثر خراب کرتے ہیں جبکہ اکثر مردوں میں گنج پن بھی ان کی شخصیت کا تاثر گھٹا دیتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال ممکنہ طور پر بالوں کو شیمپو میں موجود نقصان دہ کیمیکلز سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ مرد حضرات کو تو یہ غذا بال گرنے سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہے۔…

Read More

خراٹے لینے والے ہوشیار!

   صحت ( 24نیوزاُردو) رات کی نیند کے دوران خراٹے لینا پریشان کن عمل ہوسکتا ہے، تاہم اب ایسے افراد کو ماہرین نے بری خبر بھی سنا دی ہے۔ یورپین ریسپائریٹری سوسائٹی کی حالیہ کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ خراٹے لینے والے افراد میں کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ انتباہ سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں جاری کیا گیا ہے کہ رات کو سوتے میں سانس رکنے کے عمل کے شکار افراد جو اس کے باعث خراٹے…

Read More