کیا عمران بھائی کے پاس ایسی ٹیم تھی جو انکے وژن کو لے کر چلتی؟ شاہد آفریدی کا سوال

  پیشاور(24نیوزاُردو) سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سابق اور موجودہ وزرائے اعظم کی کارکردگی سے متعلق اہم پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔ شاہد آفریدی کے انٹرویو کے کچھ کلپس سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ اگر  میرا سوشل میڈیا دیکھا جائے تو میں نے ہمیشہ ہی عمران بھائی کی بھرپور حمایت کی ہے، ہمارے عمران بھائی کا بہت بڑا اور زبردست وژن تھا جسے دیکھ کر مزہ آرہا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا لیڈر خود کام نہیں کرتا، وہ وژن بناتا…

Read More

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: ڈپٹی اسپیکر نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

 لاھور(24نیوزاُردو) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے اسمبلی ارکان پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو آئین اور اسمبلی قواعد کے خلاف قرار دے دیا۔ پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے طلب اجلاس میں کوئی اور بزنس نہیں لایا جا سکتا، نہ ہی کوئی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی…

Read More

وزیراعظم کی پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملےکی مذمت

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملےکی مذمت کی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی اور ق لیگ کے راکین نے ڈپٹی اسپیکرپر حملہ کیا، حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سادہ الفاظ میں یہ تشدد اورغنڈہ گردی کا مظاہرہ اور فسطائیت ہے، عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے، عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آور ہے۔…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

 اسلام آباد (24نیوزاُردو) سردار ایازصادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں  راجہ پرویز  اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔  قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر ہونے والے تشدد کی بھی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہر صورت ہو گا، نتیجہ بھی آج ہی آئیگا: ڈپٹی اسپیکر

 لاھور(24نیوزاُردو) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا۔ پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کراؤں گا، فری اینڈ فیئر انتخاب ہو گا اور معاملے کو التوا میں جانے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ اس نے اسمبلی کے ماحول کو خراب کرنا ہے تو پھر میں…

Read More