نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنی سروسز معطل کردیں

 امریکہ (24نیوزاردو)  یوکرین کے ساتھ جنگ کے اثرات اب روس کی معیشت پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں۔ مغرب کی اقتصادی پابندیوں کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے روس میں اپنی خدمات اور آپریشن روک دیے ہیں۔ سبسکرپشن بیسڈ اسٹریمنگ سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنے تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اس بابت نیٹ…

Read More

کورین خواتین روزانہ اپنے چہرے پر تھپڑ کیوں مارتی ہیں؟

    اسلام آباد (24نیوزاردو) کورین خواتین کی جلد دنیا میں سے سب زیادہ خوبصورت اور حسین سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ دن بھر کچھ ایسی فیس تھراپی کرتی ہیں جو آسان ہونے کے ساتھ  ساتھ گھریلو بھی ہیں ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی گھریلو کورین خواتین کی بیوٹی ٹپس بتا رہے ہیں، جن کی مدد سے ان کا چہرہ چمکتا دمکتا اور حسین نظر آتا ہے۔ کورین بیوٹی ٹپس ٭ کورین خواتین روزانہ اپنے چہرے پر 30 سیکنڈ تک زور سے تھپڑ مارتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ…

Read More

یوکرین پر روس کا حملہ: نیٹو کیا ہے اور روس کو اس پر اعتبار کیوں نہیں؟

 یوکرین (24 نیوز اردو) یوکرین پر روسی حملے نے نیٹو کو اس کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ یہ جنگ نیٹو کے رکن ممالک کی مشرقی سرحدوں پر لڑی جا رہی ہے۔۔۔ نیٹو کے کئی اتحادی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس کے بعد روس کا اگلا ہدف وہی بنیں گے۔ نیٹو اتحاد جس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، مشرقی یورپ میں مزید فوجیں بھیج رہا ہے۔ تاہم امریکہ اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ ان کا یوکرین میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارادہ…

Read More

موت سے عین پہلے کے لمحات میں ہماری زندگی ہماری آنکھوں کے سامنے سے آخری مرتبہ گزرتی ہے

  واشنگٹن (24 نیوز اردو) سائنس کی دنیا میں ایک ’حادثے‘ سے معلوم ہوتا ہے کہ موت سے عین پہلے کے لمحات میں ہماری زندگی ہماری آنکھوں  کے سامنے سے آخری مرتبہ گزرتی ہے۔ اس نظریے کی ایک جھلک سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو اس وقت دکھائی دی جب انھوں نے مِرگی (ایپی لیپسی) کے ایک 87 سالہ مریض کے دماغ سے نکلنے والی لہروں کا مشاہدہ کیا۔ جس وقت مذکورہ مریض کے دماغ کی لہروں کو ریکارڈ کیا جاریا تھا، مریض کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ لمحات بھی ریکارڈ…

Read More

یوکرین کا دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز ہو گا: پینٹاگون

روس کے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکا نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے علاقوں میں اپنے جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ملکوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکا نے روس سے جرمنی تک گیس پائپ لائن نارڈ اسٹریم ٹو پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضےکا پیش…

Read More