صحت (24 نیوز اردو) ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونے سے دماغی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے ، ماہرین نے آنسوؤں کے ساتھ رونا تجویز کیا ہے کیوں کے اس کے نتیجے میں ذہنی تناؤ اور دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے۔
جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھُل کر آنسوؤں سے رونا بہت مفید ہے، اس کے نتیجے میں طالبِ علموں اور سخت ذہنی محنت کرنے والے افراد میں پائے جانے والے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہنسنے، آرام کرنے اورچائے کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ مؤثر آنسوؤں کے ساتھ رونا ہے جبکہ رونے کے درمیان آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا بہت ضروری ہے۔ ماہرین برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کے لیے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ جاپانی ماہرین کا کہنا ہے رو لینے سے دل ہلکا اور پریشانیوں اور غموں سے لڑنے میں بھی خاصی مدد ملتی ہے۔
Leave a Reply