• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

Fresh Jobs

All latest jobs

  • home

ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا، ، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ

January 14, 2022 by 24news0021 Leave a Comment

 اسلام آباد (24 نیوز اردو) ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ میں  دن بدن تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میںروز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 999 ہوچکی ہے۔

omicron

پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوہوچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ  اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار 686، سندھ میں 4 لاکھ 94 ہزار 64، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 996، بلوچستان میں 33 ہزار 682، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوچکے ہے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 449 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ملک میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کورونا کے علاج کے لئے چینی دوا کے کامیاب ٹرائیل کی تکمیل کا اعلان پیر کو ہوگا۔

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کے سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز ‏اینڈ کلینکل ریسرچ کے تحت کویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لئے ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن ’جن ہُوا قنجن ‏گرینولس‘ کا پہلی مرتبہ کامیاب کیلنکل ٹرائیل کا اعلان پیر (17 جنوری) کی صبح بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی ‏و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا جائے گا۔

Filed Under: پاکستان, صحت

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recent Posts

  • Rand Refinery Engineering Graduate In-Service Trainee 2023
  • PwC FSSR Graduate Programme 2024
  • PRASA Learnerships 2023
  • Coca-Cola Beverages South Africa Learnerships & Traineeships
  • Egg Pickers and Packers Are Needed Urgently 24newsurdu.com

Recent Comments

Copyright © 2023 · Metro Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in